چین ،گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک،مکان تباہ

Published on May 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

چانگ کنگ(یو این پی )شمال مغربی چین کے علاقے چانگ کنگ میں مٹی کا تودہ ایک گھر پر گرنے کے باعث 5افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چانگ کنگ میں شدید بارش کے باعث علاقے میں لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس کے باعث مٹی کا ایک بڑا تودہ ایک گھر پر گرا جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ گھر میں رہنے والے 5افراد موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔دوسری جانب ضلعی حکام کے مطابق ضلع بھر میں بارش سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题