بھارت میں آلودگی کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارت میں آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف احتجاج جرم بن گیا، پولیس نے 11 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ کی اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کی سڑکیں، پولیس اور مظاہرین کے تصادم کی وجہ سے میدان جنگ بنی رہیں۔ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تو مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے سرکاری دفاتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں پر سنگ باری کرتے رہے۔ بیس ہزار سے زائد مظاہرین نے کلیکٹر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی۔آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج گزشتہ تین ماہ جاری تھا۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس گولی چلانے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں بچا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题