وزیر اعلی سندھ کی سبیکاکے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

Published on May 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

کراچی (یواین پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سبیکہ شیخ کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے،جہاں انہوں نے سبیکہ کے والدین اور بہن بھائیوں سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔بعدا زاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں جو دہشت گردی ہے اس کا جواب سبیکہ نے دیا ہے، دہشت گردی کبھی بھی کہیں بھی ہوسکتی ہے، دہشت گردی صرف پاکستان میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سبیکہ شیخ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سبیکہ کے والدین کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کی میت جلد پاکستان پہنچے جس میں حکومت نے کردار ادا کیا ہے، سبیکہ کے معاملے اور تحقیقات پر امریکہ سے بات چیت کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes