شہرِ قائد کے باسی رمضان المبارک میں بھی بجلی سے محروم

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

کراچی(یواین پی) وزیرِاعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس بھی کام نہ آئے۔ کے الیکٹرک نے نہ شدید گرمی کا لحاظ کیا نہ رمضان المبارک کا، شہرِ قائد کے باسی بجلی سے محروم، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش پر شہری سراپا احتجاج ہو گئے۔شدید گرمی میں روزے کی حالت اور پھر بجلی کی طویل بندش کا تڑکہ، نتیجہ شہرِ قائد کے باسی سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی کو احساس نہیں کے الیکٹرک بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر رہی ہے۔مظاہرین کہتے ہیں کہ کبھی گیس کی قلت تو کبھی یونٹ کی خرابی، لگتا ہے کے الیکٹرک نے بلا تعطل بجلی نہ دینے کی قسم کھا رکھی ہے،

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy