تمام وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان

Published on May 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاق کے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، وزیرِاعظم نے تمام ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا، مستقبل میں مستقل پالیسی بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے تین ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِاعظم آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیرِاعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم نے چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے ایک سمری کی منظوری دی ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کو تین بنیادوں تنخواہوں کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔یہ خصوصی اعزازیہ رواں مالی سال 18-2017ء کے بجٹ سے دیا جائے گا۔ وزیرِاعظم آئندہ بھی سرکاری وفاقی ملازمین کو اعزازیہ دینے کی مستقل پالیسی بنانے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجٹ کی منظوری کے دوران خدمات فراہم کرنے والے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy