جنوبی پنجاب بھی صوبہ بنے گا اور اسے بھی سب ووٹ دیں گے: زرداری

Published on May 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے فاٹا کے انضمام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب بھی صوبہ بنے گا اور اسے بھی سب ووٹ دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب میں صدر تھا تو فاٹا سے ایک جرگہ بلایا اور کہا کہ فاٹا کا انضمام ہونا چاہیے۔ فرحت اللہ بابر نے فاٹا کے انضمام کیلئے بہت کام کیا لیکن ہمارے دور میں یہ کام اس لئے نہ ہو سکا کیونکہ اس وقت نواز شریف کبھی ہاں اور کبھی ناں کی گیم کھیل رہے تھے۔ انہوں نے فاٹا کے انضمام پر پارلیمنٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس اقدام سے ترقی بڑھے گی۔ آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ جنوبی پنجاب بھی صوبہ بنے گا اور اسے بھی سب ووٹ دیں گے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم سٹیبلیشمنٹ کیساتھ نہیں مگر ہم پاکستان کیساتھ ہیں۔ سویلین فورسز میں صرف میاں صاحب کا تناؤ ہے، ہمارا نہیں ہے۔ میاں صاحب ملک وقوم کیساتھ لڑ رہے ہیں۔ میاں صاحب بتائیں وہ پاکستان کیساتھ ہیں یا نہیں یا وہ دنیا کی کسی اور فورس کیساتھ ہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کر کے قوم کی امیدوں پر پورا اترے گا، امید ہے یہ آر او الیکشن نہیں ہونگے۔عالمی اور خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بھارت کہاں جا رہا ہے؟ اس کی کیا سوچ ہے؟ ہم جانتے ہیں، ہمارا کوئی تناؤ نہیں ہے۔ ہمیں خطے کے مسائل نظر آ رہے ہیں لیکن میرے پاس جادو کا بال نہیں جس میں دیکھ سکوں کیا ہونے جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes