لارڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی

Published on May 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

لاہور: (یواین پی) تیسرے دن کے اختتام پر انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا کر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کو مشکل میں ڈالے رکھا، فاسٹ بولر محمد عامر، محمد عباس اور اسپنر شاداب خان نے انگلش بیٹسمینوں کو زیادہ دیر کریز پر رکنے نہیں دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز الیسٹر کک اور اسٹونمین نے کیا لیکن صرف ایک رن پر ہی محمد عباس نے الیسٹر کک کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ شاداب خان نے 31 کے مجموعے پر اسٹونمین کو بولڈ کر دیا، انہوں نے 9 رنز بنائے۔ اس کے بعد مالان 12 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بن گئے جبکہ جونی بیئراسٹو بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔انگلینڈ کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو 9 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد جو روٹ 68 رنز بناکر محمد عباس کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد جوس بٹلر اور بیس کے درمیان 135 رنز کی شراکت بنی جس کے باعث انگلش ٹیم اننگز کی شکست سے بچ گئی، دونوں کھلاڑیوں نے ففٹیز کیں، دن کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لیے۔ اور اسے اب 56 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عباس، محمد عامر اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes