آرمی چیف سے افغان وفد کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان وفد نے ملاقات کی اس موقع پر افغانستان میں امن و امان کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف کاکہنا تھا کہ دیرپا امن کیلئے مشترکہ دشمن کو شکست دینا ہوگی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق افغان وفد نے جی ایچ کیو کادورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر آرمی چیف نے افغان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورافغانستان تنازعات اور مختلف مسائل کی وجہ سے بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں، شبہات کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوتے اورمنفی عناصر کوفائدہ ملتا ہے ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کودیرپا امن کیلئے مشترکہ دشمن کوملکر شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف اپنی حدود کو استعمال نہ ہونے دیں۔اس موقع پر دیرپا امن کیلئے پاک افغان ایکشن پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کو افغان صدر کی جانب سے کابل کے دورے کی دعوت بھی دی جو آرمی چیف نے قبول کرلی ، ملاقات میں افغان وفد کی قیادت افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حنیف اتمر نے کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题