الیکشن سیکیورٹی سے متعلق بیان پر رضا ربانی کا اظہار تشویش

Published on May 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سیکیورٹی سے متعلق سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بیان پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے تشویش کا اظہار کردیا، وزیراعظم اور نگراں وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی میں الیکشن سیکیورٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ڈیوٹی کیلئے پولیس کافی نہیں، ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کی تجویز ہے۔سابق چیئرمین اور پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ اور نگراں وزیراعظم کو خطوط لکھ دیئے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہول کمیٹی میں طلب کیا جائے، بین الاقوامی سازشوں سے پردہ اٹھانے کیلئے اجلاس اِن کیمرہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام پر متفق ہوگئے ہیں جبکہ صدر مملکت نے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ کی منظوری دے دی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes