پاکستان وہ علاقہ جہاں حکومت نے پانچ سال کیلئے تمام ٹیکس ختم کر دیئے اور نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرنے کی بھی اجازت دیدی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Published on May 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران فاٹا اور پاٹا کو آئندہ پانچ سال کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیاہے ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فاٹا اورپاٹا کے کاروباری افراد کوانکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ مکینوں کو بھی پانچ سال تک سیلز ٹیکس کی بھی مکمل چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔اجلاس میں فاٹا اور پاٹا کی عوام کیلئے انتہائی شاندار فیصلہ کیا گیاہے اور یہاں کے رہائشیوں کو بجلی کے بل پر عائد تمام سیلز ٹیکس سے بھی استثنیٰ دے دیا گیاہے ، جبکہ فاٹا اور پاٹا میں سینٹرل ایکسائز ٹیکس کی بجائے فیڈرل ایکسائز ٹیکس نافذ ہو گا ۔حکومت کی جانب سے فاٹا اور پاٹا کے رہائشیوں کو پانچ سال تک نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم پانچ سال کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا ۔ اس کے علاوہ فاٹااور پاٹا کے عوام کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ، نئے کارخانے لگانے کیلئے ای سی سی سے ٹیکس استثنٰی کاسرٹیفیکیٹ لینا ہوگااور نیلم جہلم منصوبے کے فعال ہونے پربجلی بلوں پرعائد سرچاج ختم کرنےکافیصلہ کیا گیاہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes