قومی اسمبلی سے صدرپاکستان کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق بل منظور

Published on May 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) قومی اسمبلی نے صدرمملکت کی تنخواہ بڑھانے سے متعلق بل منظور کرلیا جس کے ساتھ ہی صدر کی تنخواہ میں اضافہ ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں مذکورہ بل پیش کرنے سے قبل شیخ آفتاب نے اپوزیشن سے بل کی حمایت کرنے کی درخواست کی تاہم اپوزیشن کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ صدر کی تنخواہ بڑھانے سے متعلق بل پر اتفاق نہیں ہوسکا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے آخری دن یہ بل منظور نہ کیا جائے، بلکہ یہ معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔بعد ازاں یہ بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا جس کے ساتھ ہی صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ ہوگیا۔خیال رہے کہ 23 مئی کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے پاکستان کے صدر کی تنخواہ میں 7 لاکھ 66 ہزار 550 روپے اضافے کی منظوری دے دی تھی۔اس سے قبل صدر کی تنخواہ آخری بار 2004 میں 80 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题