پنجاب حکومت کی 85نرسوں کی مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کی منظوری

Published on January 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,032)      No Comments

\"nurse\"
لاہور (یواین پی) محکمہ صحت پنجاب نے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کی پالیسی کے تحت صوبے کے مختلف سرکاری ٹیچنگ و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی85 نرسز کو مختلف شعبوں میں سپشلائزیشن کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں نوٹیفیکیشن بھی جار ی کر دیا ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ نرسز کو 15 دن کے اندر پوسٹ گریجوایٹ کالج آف نرسنگ لا ہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔منتخب ہونے والی نرسز میں سے 17 کارڈیک کیئر ، 11 پیڈیا ٹرکس نرسنگ ، 18 ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی،18سائیکاٹرک ، 8 نیورو سائنسز جبکہ 13 نرسز آپتھلمالوجی نرسنگ میں سپیشلائزیشن کا ایک سالہ کورس کریں گی ۔ مذکورہ نرسوں کو تنخواہ و دیگر مراعات حسب معمول ان کا متعلقہ ہسپتال ہی ادا کرے گا ۔محکمہ صحت نے اس سلسلہ میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں سپیشلائزیشن کورس میں شرکت کے لئے ضروری شرائط درج کر دی ہیں ۔ ان شرائط کی کورس میں حصہ لینے والی نرسز کو سختی سے پابندی کرنا ہو گی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سپیشلائزیشن کورس مکمل کرنے والی نرسز کو ان کے متعلقہ شعبوں میں تعینات کیا جائے گا جس سے نہ صرف ہسپتالوں کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا بلکہ مریضوں کو بہتر نگہداشت اور علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog