سپریم کورٹ آف پاکستان نے افتخار چودھری بدسلوکی کیس کا فیصلہ سنادیا

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے افتخار چودھری بدسلوکی کیس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے اسلام آبادپولیس اورسابقہ انتظامیہ کےخلاف سزاو¿ں کافیصلہ برقرار رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے افتخار چودھری بدسلوکی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق آئی جی اسلام آباداوردیگر 7پولیس افسران کی اپیلیں مستردکردیں۔جبکہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال کردیا جس پر پولیس نے تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان میں سابق آئی جی افتخاراحمداورسابق چیف کمشنررخسارمہدی شامل ہیں جبکہ دیگر تین افسران کو 15 روز کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔سپریم کورٹ نے اسلام آبادپولیس اورسابقہ انتظامیہ کےخلاف سزاؤں کافیصلہ برقرار رکھا ہے ۔واضح رہے کہ 2007میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخارچودھری کوگھرسے عدالت آ تے وقت روکاگیا تھا اور جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجربنچ نےفیصلہ محفوظ کیاتھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes