بلاول بھٹو نےاین اے246 لیاری سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

Published on June 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نےکاغذات کراچی کے حلقہ این اے دوسوچھالیس لیاری سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔سٹی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ خوشی کا لمحہ ہے۔ کئی برس بعد اب ایک بھٹو قومی اسمبلی میں ہوگا جو جمہوریت اور پاکستان کا دفاع کرے گا۔بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ منتخب ہوکرشہید بی بی کا مشن مکمل کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ پارلیمانی سیاست میں بھٹو ہوگا توپاکستان کا بہتر دفاع ہوگا۔کاغذات نامزدگی جمع کروانےکےبعد بلاول بھٹو لیاری کے دورے پر پہنچے جہاں  بلاول کا پرجوش استقبال کیاگیا۔ اس موقع پرعوام نےوزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے۔بلاول بھٹو لوگوں میں گھل مل گئے اورانھوں نےلوگوں سے ہاتھ ملایا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme