آصف زرداری،حامد سعید کاظمی کومنانےمیں ناکام،آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Published on June 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

ملتان(یواین پی) آصف زرداری سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کومنانےمیں ناکام ہوگئے۔حامد سعید کاظمی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ملتان میں حامد سعید کاظمی سے آصف زرداری نے ملاقات کی اور انھیں منانےکی کوشش کی۔ ملاقات کےبعد میڈیا سے بات کرتےہوئے حامد سعید کاظمی نے کہاکہ زرداری صاحب آئے اور مجھے عزت دی،ان کا شکر گزارہوںحامد سعید کاظمی نےبتایاکہ میں اپنے سابقہ حلقہ سےالیکشن لڑنےکاخواہشمند ہوں،میں نےحلقہ این اے  176 سے انتخاب لڑنے سے معذرت کرلی ہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ میں اپنے سابقہ حلقے175 سےالیکشن لڑوں گاجس پر زرداری صاحب نے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا۔حامد سعید کاظمی نےوضاحت کی کہ این اے175 سےآزادحثیت سےالیکشن لڑوں گا تاہم الیکشن جیت کرپیپلزپارٹی کےساتھ ہی کھڑاہوں گا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ زرداری صاحب نے میرے آزاد الیکشن لڑنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes