جدہ ، سماجی رہنماء ابوبکر میمن اور طارق یوسف میمن کی جانب سے ایک پروقار افطار و ڈنر کا اہتمام

Published on June 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments


رپورٹ جدہ ( زکیر احمد بھٹی) تقریب میں مقامی تاجر سعودی بھائیوں ۔ بزنس کمیونٹی کے علاوہ سماجی، دینی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری، نذیر احمد میمن ۔فضل الرحمان میمن، مذہبی اسکالر قاری عبد الباسط، قاری آصف، ایڈمرل علی سعید غامدی، ولید الشھری، عبیداللہ العوفی، ھانی العوفی، صالح مبارک، ظفر ملک ،چودھری وحید اور شریف زمان پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیرمین امیر محمد خان، صدر شاہد نعیم اور جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور نے بھی شرکت کی۔ حاضرین نے ابوبکر میمن صاحب کے فلاحی کاموں کوسراہابلخصوص تھر کے باسیوں کے لیے فراہمی آب کے سلسلے میں جو خدمات سرانجام دے رھے ھیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ابوبکر میمن کہا ہم سبھوں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ھو گا اور اپنی اپنی سطح پر وطن عزیز کی خدمت کرنی ھو گی۔ مملکت کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ھوئے ملک سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کی صحتیابی اور دراضی عمر کی دعا کی ۔وژن 2030 کو سراہا اور امید ظاہر کی آنے والے دنوں میں مملکت میں معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی کو حاصل ھوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题