ہندو انتہا پسندوں کا پریانکا چوپڑا کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

ممبئی: (یواین پی) امریکی ٹی وی سیریز میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشت گرد کیوں کہا؟ ہندو انتہا پسندوں نے پریانکا چوپڑا کو غدار قرار دے دیا۔ نئی دِلی میں ان کے خلاف مظاہرہ، پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔پریانکا چوپڑا نے بھارتی انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، امریکی ٹی وی سیریز میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشت گرد کہنے پر اُنہیں غدار قرار دے دیا گیا۔ نئی دِلی میں انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے کارکنوں نے بالی ووڈ اداکارہ کے پوسٹرز جلائے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ انتہا پسندوں نے پریانکا چوپڑا کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes