جنوبی چین میں سیلاب سے پانچ افراد ہلاک، ایک شخص لاپتہ

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

بیجنگ: (یواین پی) جنوبی چین میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں اور راشن کی تقسیم جاری ہے۔چین کے جنوبی علاقے طوفان ایوینیار کی وجہ سے ان دنوں بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گھر گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے اور راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں، طوفان ایوینیار آج چین کے مزید علاقوں سے ٹکرائےگا جن سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog