مسلم لیگ (ن) کے میاں جاوید لطیف نے علی محمد خان کو بڑی پیشکش کردی

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

لاہور ( یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے علی محمد خان کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی صورت میں بڑی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیں تو میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے درخواست کروں گا کہ علی محمدخان کے مقابل لیگی امیدوار کھڑا نہ کیا جائے ۔  پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو بڑی آفر کردی۔ اینکر کے ایک سوال پر کہ اگر تحریک انصاف علی محمد خان کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کرتی تو ان کا کیا ردعمل ہوگا ؟ اس موقع پر موجود مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف علی محمد خان کو ٹکٹ جاری نہیں کرتی اور وہ آزادحیثیت سے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو پھرمیری یہ خواہش ہے کہ ان جیسے نظریاتی اور مخلص کارکن کے مقابلے میں مسلم لیگ ن اپنا امیدوار کھڑا نہ کرے جبکہ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر ان کو ٹکٹ نہ ملا تو وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ جہاں مخلص کارکنوں کو ان کی ضرورت ہوگی وہاں ان کی انتخابی مہم چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہریار آفریدی کے لئے بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم میں حصہ لوں گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog