تحریک انصاف بجلی کی طویل بندش کے خلاف ملک بھر میں (آج) احتجاج کریگی

Published on June 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف بجلی کی طویل بندش کے خلاف ملک بھر میں (آج) منگل کو احتجاج کریگی اس سلسلے میں پارٹی کے چیئر مین عمران خان نے کارکنوں کو یونین کونسل کی سطح پر مظاہرے کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ٗ عمران خان نے مرکزی قائدین، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مقامی عہدے داروں کو نچلی سطح تک بجلی کی عدم دستیابی پر بھرپور احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایک روز قبل جاری بیان میں عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا، وزیر اعظم بلا تاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کے لیے تدبیر اختیار کریں ٗ نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں تاکہ قوم کو علم ہونا چاہیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题