ن لیگ نے مخصوص نشستیں اپنوں میں بانٹ دیں

Published on June 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

لاہور (یواین پی)نون لیگ کی پارٹی کی متوالی ماؤں، بیٹیوں اور بیویوں کا راج ہے۔ جبکہ انوشہ رحمان سمیت سولہ پرانے نام فارغ ہوگئے۔ گیارہ نئے لوگ اس فہرست میں شامل کردیے گئے ہیں۔خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ن لیگ کی ترجیحی فہرست میں دلچسپ صورتحال نظر آئی ۔ سیاسی آنکھ کا تارہ رہنے والی 16 ایم این ایز اب لسٹ سے ہی آؤٹ ہوچکی ہیں۔انوشہ رحمان، مجیدہ وائیں، لیلیٰ خان، اسماء ممدوٹ اور تہمینہ دولتانہ تک اس لسٹ میں شامل نہیں۔ ستائیس رکنی نئی ترجیحی فہرست میں گیارہ نئے نام داخل کیے گئے ہیں۔ نون لیگ رہنماوں کی ماؤں، بیویوں، بیٹیوں کے ساتھ خاندانوں کے خاندان نواز دیئے گئے۔ترجیحی فہرست میں مریم اورنگزیب کا اب چوتھا نمبر ہے۔ جبکہ انکی والدہ کا پہلا نمبر ہے۔ سابق لسٹ میں مریم چھبیسویں اور طاہرہ اورنگزیب تیسری پوزیشن پر تھیں ۔زیب جعفر گیارہویں نمبر پر براجمان تو ان کی والدہ بیگم عشرت اشرف کر چوبیسویں نمبر پر جا بیٹھیں ۔سابق کابینہ ارکان خواجہ آصف، پرویز ملک اور طارق فاطمی کی بیویاں بھی ان ترجیحات میں شامل ہیں۔ مسرت آصف خواجہ کا نمبر دس۔ زہرہ ودود فاطمی کا نمبر سات اور شائستہ پرویز ملک نمبر ٹو قرار پائیں ہیں۔سابق وزیر مشاہداللہ خان کی بیٹی ردا خان، سات نمبر تنزلی کے ساتھ اٹھارویں نمبر پر براجمان ہیں۔ خواجہ آصف کی بھتیھجی شازا فاطمہ خواجہ تیسویں نمبر سے اب نئی لسٹ کے نمبر پانچ پر جا پہنچیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes