شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی چھٹی برسی آج13 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی

Published on June 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

ٍ عارف والا(یواین پی ) برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غز ل گائیک اور شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی چھٹی برسی آج13 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی ۔وہ 18جولائی 1927کو بھارت میں پیدا ہوئے مہدی حسن نے441 فلموں کے لئے گانے گائے انہوں نے 28سال تک مسلسل فلموں کیلئے گائیکی کی ۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جبکہ 1979میں مہدی حسن کو بھارتی حکومت نے اپنا بڑا ایوارڈ ’’کے ایل سہگل ‘‘ دیا آخری ایام میں وہ کافی عرصے تک علیل رہے اور 13جون2012 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes