سپریم کورٹ نے امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا

Published on June 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

کراچی(یواین پی ) سپریم کورٹ نے امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بینرز، پوسٹرز لگنے چاہئیں تا کہ لوگوں کو امیدوار کا پتہ چل سکے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرائے ، ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پر چلائی جائے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمہ داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمہ داری نبھا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy