ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے رہی ہے

Published on June 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

اسلام آباد/لاہور/کراچی(یوا ین پی) ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ آج 16جون کومنائی جائے گی۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوں گے ۔جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔کراچی میں عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جب کہ پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار نے بھی ڈیوٹی انجام دیں گے، اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کو واک تھرو گیٹ سے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی جب کہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین کراچی، نوازشریف، مریم نواز لندن، عمران خان اسلام آباد، شہبازشریف لاہور میں عید منائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم ناصرالملک اسلام آباد میں عید منائیں گے، چوہدری نثار راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں نماز عید ادا کرینگے، بعدازاں ان کا فوجی جوانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اگلے مورچوں کا دورہ بھی متوقع ہے۔مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف لندن میں عید منائیں گے۔وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔لندن میں ان کی اہلیہ زیر علاج ہیں ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کراچی میں عید منائیں گے۔عید کے روز آصف زرداری کی لاہور آمد کا بھی امکان ہے ۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا، عیدالفطر کے موقع پر پنجاب میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سخت سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔دارالحکومت اسلام میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جب کہ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے عید الفطر کے موقع پر عالم اسلام اور اہل پاکستان کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید پر دہشت گردی کے شکار پاکستانیوں کو یاد رکھا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme