وفاقی دارالحکومت سے پردیسیوں کی واپسی کے بعد شہرسنسان ،شاہراؤں پرہوکاعالم

Published on June 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

 


اسلام آباد(یو این پی)وفاقی دارالحکومت سے پردیسیوں کی واپسی کے بعد شہرسنسان ہوگیا ،پردیسی ٹرنسپورٹرز کے ہاتھوں لوٹنے کے بعد اپنی آبائی علاقوں میں پہنچ گئے،انتظامیہ نے خاموش تماشائی کاکرداراداکیا،جمعہ کوآبائی علاقوں کوجانے والے مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابررہی، عید الفظر پر ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے ۔جمعہ کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی تعداد میں لوگوں کی اپنے آبائی علاقو ں میں جانے کی وجہ سے شہراقتدار کے بڑی شاہرائیں اور سڑکیں سنسان ہوگئی شہرویوں کی بڑی تعداد جمعرات کو اپنے آبائی علاقوں کے لیے چلی گئی اس موقع پر ٹرانسپورٹر ز نے پردیسیوں کو حسب معمول دونوں ہاتھوں سے لوٹااور انتظامیہ نے خاموش تماشائی کاکرداراداکیا۔ جمعہ کو اندرون ملک چلنے والے بس اڈوں پر مسافروں کورش نہ ہونے کے برابررہا۔ دوسری جانب پویس کی وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں کی سخت تلاشی کاسلسلہ بھی جاری ہے تاکہ عید الفظر پر کسی قسم کاناخوشگوارواقعہ پیش نہ آئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题