بھارت ہر کسی کا ہے،کیا ہندوں سے پیار کرنے کا مطلب مسلمانوں سے نفرت کرنا ہے:ممتا بنر جی

Published on June 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

کلکتہ(یو این پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی اور انڈیا کی معروف سیاست دان ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھ پر مسلمانوں کے پولرائزیشن کا الزام لگاتے ہیں وہ نہ ہندووں کے دوست ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے خیر خواہ،الزام لگانے والوں سے میرا سوال ہے کہ کیا ہندوں سے پیار کرنے کا مطلب مسلمانوں سے نفرت کرنا ہے؟ میں سبھی کمیونٹی اور مذاہب کا احترام کرتی اور ان سے پیار کرتی ہوں، ملک ہر کسی کا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ریڈ روڈ پر عید الفطر کا تہوار منانے کیلئے جمع ہوئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنر جی کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میں مسلمانوں کا پولرائزیشن کرتی ہوں ، وہ نہ تو ہندووں کے دوست ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے دوست ہیں۔ ممتا بنر جی نے کہا کہ یہ ان کی مخالفت کی وجہ سے ہوا ہے کہ نیتی آیوگ کی جو میٹنگ ہفتہ کو ہونے والی تھی ، وہ اب اتوار کو ہوگی،مودی حکومت کے افسران سے میرا سوال ہے کہ کیا انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ 16 جون کو عید کا تہوار منایا جائے گا؟ نیتی آیوگ کی میٹنگ اس دن کیوں رکھی گئی ؟ میں نے مودی حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ تاریخ تبدیل کی جائے ، تاکہ میٹنگ عید کے دن نہ ہو۔واضح رہے کہ بی جے پی اور کچھ دیگر تنظیمیں الزامات لگاتی رہی ہیں کہ ممتا بنرجی سیاسی فائدے کیلئے مسلمانوں کے پولرائزیشن کی سیاست کرتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes