پشاور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 19 نشستوں پر 287 امیدوار کلیئر قرار

Published on June 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پشاور میں پانچ قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 287 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار جبکہ 15 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔پشاور میں 5 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی۔ ریٹرنگ افیسر کی جانب سے حتمی فہرست جاری کر دی گئی، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 27 کے 13، این اے 28 کے 9، این اے 29 کے 13، این اے 30 کے 15 اور این اے 31 کے 18 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے۔حلقہ این اے 27 پشاور ون سے عاصمہ عالمگیر، نور عالم خان اور غلام علی سمیت 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقہ این اے 28 گورنر خیبرپختونخوا کے صاحبزادے سمیت 15 امیدوار انتخاب میں حصہ لیں گے۔ حلقہ این اے 29 سے ارباب عالمگیر اور امیر مقام سمیت 13 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ حلقہ این اے 30 سے 11 امیدوار الیکش لڑیں گے جبکہ حلقہ این اے 31 سے غلام احمد بلور اور ضیاء اللہ آفریدی سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کی 14 نشستوں کے لیے حلقہ پی کے 66 سے 18، حلقہ 67 سے 15، حلقہ 68 سے 16، حلقہ 69 سے 15، حلقہ 74 سے 16، حلقہ 75 سے 30، حلقہ 76 سے 33، حلقہ 77 سے 16، حلقہ 78سے 27، حلقہ 79 سے 23 امیدوار کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں، جبکہ مختلف حلقوں کے 15 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog