بوریوالا؛الیکشن آمد،بیروزگار افراد کو جھنڈے،بینرز لگانے کا کام مل گیا

Published on June 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,109)      No Comments

بوریوالا(یواین پی)بوریوالامیں بیروزگار افرادکو روزانہ کی اجرت پر پوسٹر،بینرز اور جھنڈے لگانے کا کام مل گیا ۔مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے اور بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے ،بینرز اور پوسٹرز وغیرہ مختلف مقامات پر لگائے جارہے ہیں جس کیلئے روزانہ کی اجرت پر بورے والاکے کئی بیروزگار افراد کو روزگار مل گیا ہے جن میں کئی رات کے اوقات میں اوور ٹائم بھی لگا رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog