نئی پنجابی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کی کاسٹ کے حوالے سے سرگرمیاں تیز

Published on June 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

دیگرفنکاروں کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار کیلئے معمر راناسے جلد بات فائنل ہو جائے گی:باؤ اصغر
لاہور(یو این پی) پنجاب کے حقیقی کلچر پر شروع ہونے والی نئی پنجابی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کی کاسٹ کے حوالے سے سرگرمیاں تیزکر دی گئیں ہیں نین شہزادی ،ثنا ء نور ،راحیلہ اغا ،اچھی خان ،پی کے رن مرید و دیگرفنکار کاسٹ میں فائنل ہو گئے ہیں او راب لیچنڈزفنکاروں کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار کیلئے معمر رانا بھی بہت جلد بات فائنل ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار،پرو ڈیوسر باؤ اصغر علی نے کیاانہوں نے مزید کہا کہ کاسٹ مکمل ہوتے ہی لاہور میں فلم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا فلم کے ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد میرے ساتھ بہت محنت کر رہے ہیں انشا اللہ ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی اور ہماری فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھوجا ثابت ہو گی اور بہت عرصے بعد پاکستانی عوام کو اچھی اور معیاری فلم دیکھنے کو ملے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy