مسلم لیگ ن ڈٹ گئی چوہدری نثار کے مدمقابل اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

Published on June 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ (ن) نے ناراض پارٹی رہنماءچوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 کیلئے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ ممتاز خان کو این اے 63 کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ (ن) لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) نے پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر اور پی پی 12 کیلئے فیصل قیوم ملک کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات منظرعام پر آئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 اور پی پی 12 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes