فیفا ورلڈ کپ ،کولمبیا سے 3صفر سے شکست کھانے کے بعد پولینڈ ٹورنا منٹ سے فارغ

Published on June 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

ماسکو (یواین پی)فیفا ورلڈ کپ میں کولمبیانے پولینڈ کو صفر تین سے شکست دیدی، کولمبیا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد پولینڈ فیفا ورلڈ کپ سے باہرہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ کی کی ابتدا میں ہی کولمبیا کا پلہ بھاری رہا ۔ اگرچہ پولینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا لیکن وہ مخالف ٹیم کو متعدد بار گول کرنے سے نہ روک پائے جبکہ میچ کے آخر تک پولینڈ کی ٹیم اپنی سر توڑ کوشش کے باوجو کولمبیا کے خلاف کوئی گول سکور نہ کر سکی ۔ اس میچ میں کو لمبیا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد پولینڈ کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme