فیفا ورلڈ کپ ، یورو گوائے نے میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کردیا

Published on June 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

سمارا(یواین پی) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں یوروگوائے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد روس کو 0-3 سے شکست دےکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ میزبان روس دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔تفصیلات کے مطابق یوروگوائے کی جانب سے لوئس سواریز نے کھیل شروع ہونے کے 10 منٹ بعد فری کک پر پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں روس کے ڈینس چیریشیو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پھینک کر یوروگوائے کی سبقت دوگنی کردی۔36ویں منٹ میں روسی کھلاڑی آئگر سمولنیکو کو دوسرے یلو کارڈ پر ریفری نے گراو¿نڈ بدر کردیا۔یوروگوائے کے ایڈنسن کوانی نے میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول اسکور کرکے جیت یقینی بنادی۔آج ہونے والے ایک اور میچ میں سعودی عرب نے مصر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme