سردار خالدمحمود ڈوگرایڈووکیٹ کے نام کھلا خط

Published on June 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 737)      No Comments

اسلام علیکم
جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والہ کی نواحی علاقہ مجاہد کالونی کو یہ اعزاز رہا ہے کہ جب بھی ملک عزیز کی دو بڑی پارٹیوں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی پہ کٹھن اور مشکلات کا مرحلہ آیا تو یہیں سے سید محمد اقبال شاہ اور ریٹائرڈ کرنل عابد ( جو ان دنوں شدید علیل ہیں رب کائنات انہیں شفائے کامل دے )نے امیدوار بطور قومی اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا اور اب ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ ن پہ کڑا اور مشکل وقت آیا ہوا ہے اور یہ جماعت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ان مشکل ، کٹھن اور زیر عتاب کے دور میں دوبارہ اسی بستی مجاہد کالونی کو اعزاز حاصل ہونے جارہا ہے کہ یہاں سے آپ کوپی پی 230پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملا ہار جیت کھیل کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے آپ نے مجاہد کالونی سے ایک کونسلر کی حیثیت سے اپنی سیاسی اننگزکا آغاز کیا کونسلر سے لیکر پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ کے حصول تک کا ایک لمبا سفرطے کیا اس طویل اور تھکا دینے والے سفر میں آپ نے اپنی پارٹی کے ساتھ بے لوث وفاداری نبھا کر ایک عمدہ اور لازوال روایت قائم کی ،ایک بڑی جماعت کے ٹکٹ کے حصول میں کاوشیں رنگ لائیں اور ٹکٹ آپ کا مقدر بنا ٹکٹ کا حصول اصل ٹارگٹ نہیں ہے بلکہ اصل منزل عوام کے ووٹوں سے جیت کر اسمبلی میں پہنچنا ہے جس طرح مسلم لیگ ن اپنے گردش ایام کے دور سے گزر رہی ہے اور انہیں مشکلات نے گھیرا ہوا ہے ان کی مشکلات میں جہاں غیروں نے اپنا ہاتھ دکھایا وہیں اپنوں نے بھی آنکھیں دکھائیں بالکل اسی طرح پارٹی ٹکٹ کے حصول کے بعد آپ کے لئے ایک نیاامتحان شروع ہوچکا ہے اور اس امتحان میں آپ کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا آپ کی کامیابی کے راستے میں بلاوجہ اور بغض کی بنا پہ روڑے اٹکائے جائیں گے یہ تو آپ نے دیکھ بھی لیا ہوگا کہ ٹکٹ کے حصول میں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا غیروں سے زیادہ اپنوں نے ٹانگیں کھینچیں، آپ کی کامیابی تک کا سفر گو کہ گنتی کے چند دنوں تک محیط ہے لیکن کامیابی کے قدم چومنے کے لئے آپ کو انتہائی محنت کی ضرورت ہے دن رات ایک کرنا ہوگا اپنے مخلص دوستوں اور کارکنوں کے مفید مشوروں سے استفادہ بھی حاصل کرنا ہوگا بلا شبہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک بڑی پارٹی ہے لیکن ’’خلائی مخلوق‘‘نے آپ کی پارٹی سے دست شفقت نہ صرف اٹھا لیا ہے بلکہ کھل کرآپ کی جماعت کے مد مقابل ہے لیکن اس کا یہ ہرگزمطلب نہیں کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ اور ووٹر آگے پیچھے ہوگیا نہیں ایسی بات نہیں نادیدہ قوتوں کی مخالفت کے باوجود آپ کی جماعت کا ووٹر اب بھی ساتھ نبھانے اور جان نثار کرنے کو تیار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہا آپ اپنی جماعت کے ووٹ بنک کو کیسے کیش کرتے ہیں آپ کوگردش ایام کے حالات میں ضلع وہاڑی کی سیاست کے ’’کنگ میکر‘‘سابق وفاقی وزیر مملکت و سابق ضلعی ناظم سید شاہد مہدی نسیم شاہ کی آشیرباد کی شدید ضرورت ہے ’’کنگ میکر‘‘کا’’ دست شفقت‘‘آپ کوکامیابی کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اس بات کے قوی امکان ہیں کہ ان کی’’ محبتیں اورشفقتیں‘‘آپ کی مشکلات میں کمی لانے میں موئثر رول ادا کریں گی مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک کے ساتھ ساتھ ’’کنگ میکر‘‘کی آشیرباد حاصل کریں اور ان کے سیاسی تجربات کی روشنی میں انتخابی مہم چلاکر کامیابی تک کا سفر طے کریں۔
والسلام
ڈاکٹربی اے خرم

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog