بشریٰ بی بی کا پہلا سیاسی اقدام، روٹھی خواتین رہنماؤں کو منا لیا

Published on June 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,001)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بشریٰ بی بی نے عمران خان کی جدوجہد کے ایسے واقعات سنائے کہ خواتین متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، بشریٰ بی بی کا بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی قیادت سے ناراض خواتین کو منانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میڈیاکے ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کی جدوجہد کے ایسے واقعات سنائے کہ خواتین متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، ان کا بیان سن کر خواتین کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب کچھ بھی نہ ملے، ہنم سب خوش ہیں، پارٹی کی بڑھ چڑھ کر مہم چلائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اتنی شفیق اور اتنی پیاری خاتون ہیں کہ ان کا بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔دوسری جانب کپتان نے اپنے ناراض کھلاڑیوں کو گلے لگا کر منا لیا ہے۔ لاہور میں عمران خان نے ولید اقبال، یاسر گیلانی، محمد مدنی، سعدیہ سہیل، میاں طارق اور امین ذکی سمیت متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کو منا لیا۔عمران خان کو لاہور میں تینوں روز کارکنوں اور رہنماؤں کی آپس میں لڑائیوں جھگڑوں اور ایک دوسرے پر الزامات سمیت دیگر چینلنز کا سامنا رہا۔ کپتان ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض کارکنوں اور حلقوں میں ردوبدل کے مسائل کو بھی کافی حد تک حل کر نے میں کامیاب رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme