آرامکو کمپنی نے جنوبی سعودی عرب میں تیل کے نئے وسیع ذخائر دریافت کرلئے

Published on June 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں ایک ارضیاتی سروے نے مملکت میں تیل کی دولت کے دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے کا پتہ چلایا ہے۔سعودی آئل کمپنی آرامکو کے سابق مشیر اور شاہ سعود یونیورسٹی میں ارضیات کے استاد پروفسیر ڈاکٹر عبدالعزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی سعودی عرب کی البطحاء گزرگاہ کے قریب وادی الرمہ اور وادی السھباءکے درمیان تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقے کوبقعاءکہاجاتا
ہے۔6۔یہاں پر خام تیل کے ذخائر سے پتہ ملا ہے۔ یہ علاقہ تیل کے وسیع ذخائر کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زرخیز مقام ہے جہاں تیل کے ذخائر کے حجم کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ بیرل لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ تیل کے ذخائر سے مالا مال اس خطے کے مشرق میں جری العرب واقع ہے اور اسکے 3اطراف سے حدود وادی الرمہ،والاجردی اور باطن سے ملتی ہیں۔یہ تینوں وادیاں ایک دوسرے کےساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ مجموعی طورپر ان تینوں وادیوں کو بھی وادی الرمہ کہا جاتا ہے اوشمالی اس کا رقہ 1200 مربع کلومیٹر ہےخلیج عرب کی سمت میں الزبیر شہر واقع ہے۔جنوب میں وادی السھبائ، مشرق میں الربع الخالی اور جنوب میں خلیج عرب واقع ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes