میکسیکومیں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 24 افراد ہلاک

Published on July 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 562)      No Comments

میکسیکو سٹی(یو این پی) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں آتشبازی کا سامان بنانے والی دکان میں دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 49 زخمی ہوگئے۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو کے قصبے تلتیپیک میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوگیا، پہلے دھماکے پر ہی مقامی افراد اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ اسی دوران ہی وہاں موجود آتشبازی کا سامان اور بارودی مواد پھٹنا شروع ہوگیا اور درجنوں افراد یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی زد میں آگئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 49 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار جب کہ 4 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔میکسیکن حکومت کے مطابق 17 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 7 افراد کی موت اسپتال میں طبی امداد دینے کے دوران ہوئی، امدادی کاموں میں تقریباً 300 کے قریب پولیس اہلکار اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔میکسیکن محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آتش بازی کا سامان بنانے کی دکان غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی جب کہ دھماکے آتش گیر مادے کے ہوا میں پھیلنے کی وجہ سے ہوئے، دھماکوں کے باعث علاقے میں 4 عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes