بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ آخری مراحل کی طرف گامزن

Published on January 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

\"1\"
سڈنی (یو این پیٖٖٖ) آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں (آج) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں سڈنی میں پنجہ آزما ہونگی۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ 15 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرز شامل ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 7 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے اور پہلا سیمی فائنل میچ میلبورن سٹارز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز ٹیمون کے درمیان کھیلا جائیگا اور ان چار میں سے دو بہترین ٹیموں کے درمیان بگ بیش لیگ چیمپئن کا فیصلہ 15 فروری کو فائنل میچ میں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog