فخر زمان نے تاریخی ریکارڈ بنا ڈالا ، تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on July 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

لاہور (یواین پی )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل میچ جاری ہے جس میں فخر زمان کی دھڑلے دار بیٹنگ کے باعث پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے اور ٹیم جیت کی جانب گامزن ہے تاہم اس موقع پر فخرز مان نے انتہائی شاندار ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہد ف دیا تاہم پاکستان کاآغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گنوا دیں لیکن فخرز مان نے بیڑا اٹھایا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز کی اننگ کھیلی اور میچ کو اپنے حق میں کر لیا ، اس شاندار اننگ کے ساتھ ہی فخر زمان ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ٹرائی اینگولر سیریز کے دوران فخر زمان نے 441 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو کہ انہوں نے 2010 میں بنایا تھا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog