جاپان میں طوفانی بارشوں سے سوافراد ہلاک، بے گھر افراد کی تعداد بیس لاکھ ہوگئی

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

ٹوکیو(یواین پی)جاپان میں تاریخی طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 جب کہ بے گھر افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ، حکومت نے 40 لاکھ افراد کو گھروں سے نقل مکانی کی وارننگ جاری کردی۔جاپانی حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی جاپانی تاریخ کی سب سے خطرناک بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا، پورے پورے علاقے ڈوب گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔مختلف شہروں میں تباہی سے نمٹنے کے لیے تمام سیکیورٹی فورسز سمیت حکومت نے فوج کو بھی طلب کیا ہوا ہے جو ڈوبے ہوئے علاقوں سے کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes