اوکاڑہ ،آبادی میں تیزی سے اضافہ ہمارے وسائل میں کمی کا سبب بن رہا ہے چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ

Published on July 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) آبادی میں تیزی سے اضافہ ہمارے وسائل میں کمی کا سبب بن رہا ہے ،محکمہ بہبود آبادی کا مقصد آبادی پر کنٹرول نہیں بلکہ لوگوں میں وسائل اور بڑھتی آبادی میں عدم توازن کے حوالہ سے آگہی پیدا کرنا ہے،ان خیالا ت کا اظہارآبادی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے نکالی گئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا واک کی قیادت چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شبیر چشتی ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمدچودھری ،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف نے کی واک میں علما ء ،متعلقہ محکمہ کے افسران وملازمین ، این جی اوز “ماڈا” اوکاڑہ ،الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد ،ماری اسٹوپس سوسائٹی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں ،صحافیوں ،اساتذہ ،طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک ضیاء شہید لائبریری سے شروع ہوکر اوکاڑہ پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شبیر چشتی ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمدچودھری نے کہا کہ پاکستان کی آبادی بیس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ جہاں دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہاں سب سے اہم مسئلہ لوگوں کی اکثریت کا صحت کی سہولتوں سے محروم ہونا ہے یہ دن منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کا شعور بیدار کرنا ہے تولیدی و خاندانی صحت کی خدمات میں خواتین کے حقوق کا خاص خیال رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماؤں کی شرح اموات میں کمی اور تولیدی صحت کے بہتر معیار کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور محکمہ بہبود آبادی کے مراکز میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں مقررین نے کہا کہ دنیا کی آبادی 7ارب سے زائد ہو چکی ہے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی آبادی اس تیزی سے بڑھ رہی کہ جس تیزی سے وسائل مہیا نہیں ہو رہے اور اگروسائل کی عدم موجودگی میں اسی تیزی کے ساتھ دنیا کی آبادی بڑھتی گئی تو آنے والی نسلوں کے لئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی اک خواب بن کر رہ جائے گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题