بورے والا میں دودھ دینے والا بکرا

Published on September 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 1,074)      No Comments
\"3\"
بورے والا (یواین پی)بورے والا کے رہائشی بیو پاری کے پاس ایک ایسا بکرا ہے جو دودھ بھی دیتا ہے اوردونوں جنسی خصوصیات کاحامل ہے جبکہ اس کے مالک نے اس کی قیمت فروخت سات لاکھ روپے مقرر کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 287ای بی کے رہائشی بیوپاری شبیرحسین نے اپنے چچا سے ایک بکری اور بکرا خریدے تو کچھ عرصہ اس کی دیکھ بھال کے بعد اسے پتہ چلا کہ بکرے میں دونوں خصوصیات پائی جاتی ہیں یعنی وہ دودھ بھی دیتا ہے اور بکریوں کی بارآوری بھی کر سکتا ہے ۔شبیر احمد اپنا بکرالے کر شہر آیا تو اس کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی اور شہری اس کی تصویریں بناتے رہے جبکہ اس موقع پر بکرے سے دودھ دوہنے کا مظاہرہ بھی دیکھا گیا ۔شبیرحسین بیوپاری اپنے بکرے کو سات لاکھ روپے میں فروخت کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بکرے کی سنبھال پر ہزاروں روپے خرچ کیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme