آپ کو دوماہ کےلئے حکومت دی گئی ہے ساری عمر کےلئے نہیں:لیگی رہنماؤں کی نگران پنجاب حکومت کو دھمکی

Published on July 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ ہم نواز شریف کے استقبال کےلئے ایئرپورٹ جائیں گے۔ماڈل ٹاﺅن لاہو رمیں پریس کانفرنس کے دوران سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے نگراں حکومت پنجاب کو دھمکی دی اور خبردار بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بھی یہاں رہنا ہے، آپ کو 2 ماہ کےلئے حکومت دی گئی ہے ساری عمر کےلئے نہیں، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری ہم آپ کو خبردار کر رہے ہیں۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمعے کو وطن واپس آرہے ہیں اور وہ عدالتی فیصلے کے بعد گرفتاری دینے آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنان استقبال کے دوران پر امن ہوں گے، ہم کسی قسم کی بدنظمی نہیں چاہتے، لیکن استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے۔دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرم سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی کوٹھری سامنے دیکھتے ہوئے پاکستان واپس جارہا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog