اثاثہ جات کیس، امیر مقام کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع،جائیداد اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب

Published on July 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

لاہور(یواین پی)نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیااور امیر مقام کے ریکارڈ کیلئے محکمہ ایکسائز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے اثاثہ جات کیس میں محکمہ ایکسائز پنجاب سے امیر مقام اور اہلخانہ کے نام جائیداد ،گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام کے چار بیٹوں، دو بیٹیوں اور اہلیہ کے نام جائیداد اورگاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ ایکسائزپنجاب 16جولائی تک ریکارڈفراہم کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题