گرفتاریاں راستہ نہیں روک سکتیں، کارکن اپنے قائدکااستقبال کرنا چاہتے ہیں:شہباز شریف

Published on July 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور(یواین پی)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔مسلم لیگ ن لائرزفورم نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے۔وزیراعلی پنجاب ٰشہباز شریف نے توصیف قریشی کی گزشتہ رات گرفتاری کے بعد ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ توصیف قریشی مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور سرگرم کارکن ہیں، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کو خط لکھ دیا ہے کہ کارکنوں کوبلاجوازگرفتارکرکے جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنابڑی زیادتی ہے۔تمام مسلم لیگی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، مسلم لیگ ن لائرزفورم نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔کارکن اپنے قائدکااستقبال کرنا چاہتے ہیں جو ان کا حق ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes