نوازشریف کی آمد، لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

Published on July 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

لاہور (یواین پی) نوازشریف اور مریم نواز وطن واپس آرہے ہیں جنہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ، ایسے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام رینجرز نے سنبھال لیا ہے اور ایئرپورٹ پر بھاری تعداد میں ایدھی کی ایمبولینسز بھی پہنچا دی گئی ہیں ۔ علاقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایئرپورٹ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں نگران حکومت نے بھی موبائل فون سروس معطل کردی ہے اور 50 مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راوی پل پر بھی رینجرز تعینات کردی گئی ہے اور اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes