ملکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دیں

Published on July 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس میں اب صرف 10 دن ہی باقی ہیں تاہم ملکی تاریخ میں پہلی مربتہ انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کے لیے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے قبل پر یزائیڈنگ افسران ہرضلع کے آراوسے عہدے کاحلف لیں گے جبکہ انتخابی عملے کوپولنگ وقت سے کم ازکم2گھنٹے پہلے پولنگ اسٹیشن پرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیاہے کہ پولنگ عملے کو صبح 6 بجے پہنچنے کا حکم جاری کیا گیاہے جبکہ ،پولنگ عملے پر فرائض کی ادائیگی کے دوران سیاسی رائے کے اظہار پربھی پابندی ہو گی ۔پولنگ عملے کوامیدوارکی جانب سے مالی معاونت یاتحفے کو رشوت تصورکیاجائیگا، پریزائیڈنگ آفیسر پولنگ کے باقی عملے سے حلف لیں گے ، پولنگ عملہ ایسا لباس یاعلامت اختیارنہ کرے جس سے کسی جماعت سے وابستگی ظاہرہو، فرائض میں کوتاہی کے مر تکب عملے کیخلاف الیکشن کمیشن براہ راست کارروائی کرسکے گا، خلاف ورزی کامرتکب عملہ30روزمیں سروس ٹریبونل یاعدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes