سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو نا اہل قرار

Published on July 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

لاڑکانہ (یواین پی) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے سابق سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔نثار کھوڑو کو ایپلٹ ٹربیونل نے بیوی کا نام ظاہر نہ کرنے اور زرعی زمین چھپانے پر نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نثار کھوڑو کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور پی ایس 10 سے امیدوار فریال تالپور کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes