پشاور کے8 ہزار بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوگئی

Published on July 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

پشاور(یواین پی) پشاور کے8 ہزار بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع نے تصدیق کر تے ہو ئے بتایا ہے کہ پشاور میں 8ہزار بچوں میں وائرس پایا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے 21 اضلاع کی نوے فیصد آبادی کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔ خسرہ کی روک تھام کے حوالے سے 2020 تک کے لیے نئی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خسرہ وائرس کے خاتمے کے لیے انسداد پولیو طرز کی مہم چلائی جائےگی۔ اس مہم کا آغاز اکتوبر کے مہینے میں سات روزہ مہم سے کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال آٹھ ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ وائرس پایا گیا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر فوری طور پردرست سمت میں اقدامات نہیں کیے گئے تو اس وبائی مرض پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے۔خسرہ کا شمار ان بیماریوں میں کیا جاتا ہے جو بچوں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题