ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

Published on July 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، لیگی رہنماء حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت سے سزا یافتہ ہونے پر حنیف عباسی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گے ہیں۔ حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ دیگر سات ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ عدالت کے جج سردار اکرم خان کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان موجود تھے۔ عدالت سے سزا یافتہ ہونے پر حنیف عباسی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گے ہیں۔ حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے۔حنیف عباسی کو سزا سنائے جانے کے بعد انسداد منشیات عدالت کے باہر موجود ن لیگی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور عدالت کی عمارت کے شیشے توڑ دیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes