دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا

Published on July 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکی عظیم روحانی پیشوا،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اورچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی جانب سے ختم نبوت پرغیر متزلزل ایمان اوراولیاء اللہ سے محبت کے عملی ثبوت کودیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا ہے،انہوں نے پاکستان بھر میں سلسلہ عالیہ لاثانیہ سے وابستگان لاکھوں مریدین کویہ تاکید کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کرکے اسے کامیاب کرائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے الیکشن 2018ء کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ختم نبوت ﷺ اوراولیاء اللہ سے محبت کاعملی ثبوت دیکرحمایت لی ہے،حضورسیدنا بابافریدالدین گنج شکر ؒ ،حضورسیدنا داتاگنج بخش ؒ ،گولڑہ شریف ،سیال شریف سمیت دیگر درگاہوں پر ان کی مودبانہ حاضری اس بات کاعملی ثبوت ہے کہ ان کے دل میں اولیاء اللہ کی محبت ہے ،اس کے علاوہ ہمیں ختم نبوت ﷺ پر ڈاکہ ڈالنے والوں اوراولیاء اللہ کے گستاخوں کامکمل بائیکاٹ بھی کرنا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے منشور سے ثابت ہوتاہے کہ بہت جلد پاکستان ایک حقیقی جمہوری اورفلاحی مملکت کے طو رپر دنیا کے نقشے پر ابھر ے گا،جہاں کرپشن ،بیروزگاری،لاقانونیت ،اقرباپروری اورمہنگائی جیسی سنگین مسائل کاخاتمہ ہوجائیگا۔انشاء اللہ ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy